گوگل کااینڈرائیڈ صارفین کیلئے حیران کن فیچر متعارف

0
73

پاکستان ٹوڈے: دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی کا حیران کن فیچر۔

اینڈرائیڈ صارفین اب اپنی یادگار ویڈیوز کو جاندار لمحوں میں ڈھال سکیں گے۔ سنیمیٹک مومنٹ نامی اس فیچر کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ بالکل سنیمیٹک فوٹوز کی طرح کام کرے گا، لیکن یہ صرف ویڈیوز کیلئے ہوگا۔

سنیمیٹک فوٹوز کے برعکس اس فیچر کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ یہ خودبخود ویڈیو کے ایک حصے کا انتخاب کرتا ہے اور اس پر سلو موشن افیکٹ کا اطلاق کر دیتا ہے، جس سے سنیمیٹک احساس میں اضافہ ہوتا ہے،تاہم صارفین کے پاس فی الحال اس عمل پر کوئی کنٹرول حاصل نہیں ہوگا۔

یہ فیچر گوگل فوٹوز کے صارفین کو دستیاب ہو گا، اس بارے میں کمپنی کی جانب سے ابھی تفصیلات نہیں بتائی گئیں،تاہم ماہرین کا کہنا ہے گوگل کمپنی بہت جلد اس حیران کن فیچر کو اپنے صارفین کیلئے متعارف کرا دے گی۔

Leave a reply