گوگل کا نیا جیمنائی 2.0 اے آئی ماڈل متعارف

0
6

گوگل صارفین کیلئے خوشخبری، معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے نیا جیمنائی 2.0 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا۔
گوگل نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی کا نیا اور پہلے سے زیادہ طاقتور ورژن متعارف کرا دیا ہے۔گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے جیمنائی کے نئے ماڈل کو Agentic ٹیکنالوجی کا نیا عہد قرار دیا ہے۔گوگل نے نئے اے آئی ماڈل کو جیمنائی 2.0 فلیش کا نام دیا ہے اور یہ عالمی سطح پر چیٹ ورژن میں دستیاب ہوگا۔اس کا ایک تجرباتی ملٹی ماڈل ورژن بھی ہے، جو ڈویلپرز کو ٹیکسٹ ٹو سپیچ اور تصاویر بنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔
گوگل کمپنی کے ہیڈ کے مطابق اگر جیمنائی 1.0 تفصیلات کو سمجھنے اور منظم کرنے کیلئے تھا تو جیمنائی 2.0 اس عمل کو بہت زیادہ کارآمد بنا دے گا۔
گوگل کے مطابق جیمنائی 2.0 نے سابقہ ماڈل کو مختلف شعبوں جیسے کوڈ جنریشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔صارفین چیٹ آپٹیمائزڈ فلیش 2.0 کو ویب پر ماڈل مینیو پر جاکر سلیکٹ کرسکتے ہیں، جبکہ موبائل ایپ میں رسائی جلد دستیاب ہوگی۔ملٹی ماڈل ورژن گوگل کے اے آئی سٹوڈیو اور ورٹیکس اے آئی پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا۔اے آئی ایجنٹک آئی سے مراد ایسا سسٹم ہے، جو خودمختار طور پر فیصلے کرنے، صارفین کیلئے کام کرنے اور اقدامات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی کے مطابق اب بھی اسے انسانی ہدایت اور نگرانی کی ضرورت ہوگی، مگر یہ ماڈل صارف کی ماضی کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر خودکار طور پر ہوٹل بکنگ، کھانے کے مقامات پر ریزرویشن اور شیڈول تیار کرسکے گا۔
گوگل کی جانب سے جیمنائی اے آئی ماڈل کو اہم پلیٹ فارمز جیسے سرچ، اینڈرائیڈ اور یوٹیوب کا حصہ بنایا جائے گا، تاکہ 2 ارب سے زائد صارفین اسے استعمال کرسکیں۔

Leave a reply