گوگل کروم میں چند بہترین فیچرز متعارف کروا دئیے گئے، جو اس ویب براؤزر کو زیادہ تیز کر دیں گے۔
معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے میموری سیور میں 3 نئے آپشنز موڈریٹ، بیلنس اور میکسیمم کیساتھ فکس ناؤ کا اہم فیچر متعارف کروا دیا۔گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے،تاہم یہ ویب سائٹس اوپن کرنے کیلئے بہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے، جس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنیوالے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے یا لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔اس کے حال کیلئے گوگل کروم کےصارفین کو اب میموری سیور میں 3 نئے موڈز دستیاب ہوں گے، جبکہ ایک نیا پرفارمنس ڈیٹیکشن ٹول بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، جو ویب براؤزر کے ممکنہ مسائل کی شناخت کرکے ان کے حل کے بارے میں تجاویز فراہم کرے گا۔
کمپنی کے مطابق یہ نیا ٹول براؤزر میں مسائل کو مدنظر رکھ کر حل تجویز کرے گا،یعنی اگر زیادہ ریم کے استعمال سے براؤزر سست ہوگیا ہوگا تو صارف کو اس کے بارے میں پرفارمنس ایشو الرٹ سے آگاہ کرکے ایک فکس ناؤ آپشن دیا جائے گا۔اس کے علاوہ میموری سیور موڈ میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ میموری سیور موڈ کروم براؤزر میں اوپن ٹیبز کوسلانے کا کام کرتا ہے، جس سے میموری کی بچت ہوتی ہے۔
گوگل کی جانب سے میموری سیور میں 3 نئے آپشنز موڈریٹ، بیلنس اور میکسیمم کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔موڈریٹ میموری سیونگز کے آپشن کا انتخاب کرنے پر ٹیبز کو ان ایکٹیو ہونے میں زیادہ وقت لگے گا۔اسی طرح بیلنس میموری سیونگز موڈ معتدل دورانیے کے بعد کروم ٹیبز کو غیر فعال کر دے گا۔
میکسیمم میموری سیونگز موڈ بہت جلد ٹیبز کو اِن ایکٹیو کردے گا۔یہ موڈ میموری یوز یج کو بہت کم کر دے گااور ٹیبز کو بار بار ری لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔
خراب لکھائی کو ڈیجیٹل ٹیکسٹ میں بدلنےوالافیچر متعارف
نومبر 6, 2024پلاسٹک کچرے سے بجلی بنانیوالی ڈیوائس تیار کرلی گئی
نومبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔