گوگل کروم کے اینڈرائیڈ کے کئی فیچر آئی فون میں بھی متعارف

0
93

ایپل کے آئی فونز کے صارفین کیلئے خوشخبری۔

گوگل کروم کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے اینڈرائیڈ کے کئی فیچر آئی فون صارفین کیلئے متعارف۔  موبائل فونز پر گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرنے والوں کیلئے 5 نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا۔

ہر فیچر کا مقصد کروم پر سرچ کرنے کے تجربے کو بہتر بنانا ہے تاہم ان مین سے زیادہ تر فیچر وہی ہیں جو پہلے ہی اینڈرائیڈ صارفین کیلئے متعارف کروائے جا چکے ہیں, مگر اب آئی او ایس یا آئی فون صارفین کیلئے بھی دستیاب ہوں گے۔ یہ سب فیچرز جلد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

ان میں سے ایک فیچر کروم ایکشنز ہے جس سے صارفین کو سیٹنگز میں جائے بغیر مخصوص کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔اب اس فیچر کو بہتر بناکر لوکل سرچ رزلٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یعنی صارفین اپنے قریب موجود کاروباری اداروں کے بارے میں سرچ کر سکیں گے اور کال، ڈائریکشنز یا ریویوز جیسے شارٹ کٹ بٹنز کے ذریعے ان تک فوری رسائی کر سکیں گے۔

ایک اور کارآمد فیچر ٹرینڈنگ سرچز کا ہے جو اس سے پہلے صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب تھا۔مگر اب اسے آئی او ایس صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ گوگل سرچ پر کونسی سرچز زیادہ مقبو ہییں،اسی طرح آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ایک ایسے فیچر کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے جس کے تحت پرانی سرچز کے مطابق ویب سائٹس سجیسٹ کی جائیں گی۔

یعنی اگر کوئی فرد اکثر گوگل کروم پر کسی مخصوص لفظ کو لکھ مخصوص ویب سائٹ پر وزٹ کرتا ہے تو وہ ویب سائٹ مخصوص لفظ کو سرچ کرنے پر سب سے اوپر نظر آئے گی۔گوگل کی جانب سے کروم کی ڈسکور فیڈ میں لائیو سپورٹس کارڈز کا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو معلوم ہوسکے گا کہ ان کی پسندیدہ ٹیم کا مقابلہ کب ہوگا اور اس مقابلے کے تازہ ترین اسکور اور ہائی لائٹس کی اپ ڈیٹس انہیں دستیاب ہوں گی۔

Leave a reply