گوگل کی طرف سے ایک اور بہترین فیچر متعارف

0
60

پاکستان ٹوڈے: گوگل کروم کا بہترین فیچر اب مزید بہتر ہوگیا۔ گوگل کا ویب سائٹ اوپن کرنے کیلئے بہترین فیچر متعارف ۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے، مگر وہ ویب سائٹس اوپن کرنے کیلئےبہت زیادہ کمپیوٹر میموری یا ریم استعمال کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں گوگل کروم استعمال کرنیوالے افراد کو اکثر کمپیوٹر سست ہونے کا تجربہ ہوتا ہے یا لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف کم ہوجاتی ہے۔

اس حوالے سے کمپنی نے فروری 2023 میں میموری سیور نامی فیچر متعارف کرایا تھا، جسے اب مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، اس فیچر سے صارفین کو گوگل کروم ٹیبز پر زیادہ کنٹرول مل سکے گا۔

گوگل Canary (کروم کا تجرباتی ورژن جس میں نئے فیچرز کی آزمائش کی جاتی ہے) میں اس نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق میموری سیور موڈ کروم براؤزر میں اوپن ٹیبز کو سلانے کا کام کرتا ہے، جس سے میموری کی بچت ہوتی ہے۔

Leave a reply