گوگل کی نئی ٹریکنگ پالیسی ، اب کوئی صارف کمپنی کی نظروں سے بچ نہیں سکتا

گوگل کی نئی ٹریکنگ پالیسی، اب کوئی صارف اس کی نظروں سےبچ نہیں سکتا۔
کہا جاتا ہے کہ گوگل اپنے صارفین کے بارے میں سب کچھ جانتا ہے۔حقیقت بھی یہی ہے کہ گوگل کی متعدد ٹریکنگ سروسز ہر وقت متحرک رہتی ہیں اور انٹرنیٹ استعمال کرنیوالے صارفین کے بارے میں اس کمپنی کو سب معلوم ہوتا ہے، تاہم اب تک صارفین کے پاس آپشن تھا کہ وہ کسی حد تک گوگل کو مختلف ڈیوائسز میں ٹریکنگ سے روک سکتے تھے، مگر اب گوگل نے کنکٹڈ ڈیوائسز کیلئے نئی ٹریکنگ پالیسی کا اطلاق کردیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق سمارٹ فونز، کنسولز اور سمارٹ ٹی وی وغیرہ میں اب گوگل کی جانب سے صارفین کی مکمل ٹریکنگ کی جائے گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ 2019 میں گوگل نے اس طرح کی ٹریکنگ کو غلط قرار دیتے ہوئے اپنی پالیسیوں کو تبدیل کیا تھا، مگر اب دوبارہ ایسا کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گوگل کی نئی پالیسی کے تحت آن لائن افراد کو ٹریک کیا جا رہا ہے اور اس طرح صارفین کی پرائیویسی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ صارفین کے پاس گوگل کو ٹریکنگ سے روکنے کا آپشن ہی موجود نہیں ،کیونکہ گوگل نے خود اور اشتہاری صنعت کو اس کی کھلی اجازت دیدی ہے۔گوگل کے مطابق پرائیویسی کو بہتر بنانےسے متعلق ٹیکنالوجیز سے ہمارے شراکت داروں کو ابھرتے پلیٹ فارمز میں کامیابی کے نئے راستے ملے ہیں اور صارفین کی پرائیویسی بھی متاثر نہیں ہوتی۔
گوگل کی جانب سے نئی ٹریکنگ پالیسی کا اعلان سب سے پہلے دسمبر 2024 میں کیا گیا تھا ۔ا ب گوگل کاکہنا ہے کہ کنکٹڈ ڈیوائسز سے کوکیز کے ذریعے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد اس کا بنیادی ہدف صارفین کو ٹارگٹ اشتہارات دکھانا ہے۔
ماہرین کے مطابق گوگل کی جانب سے براؤزر اور ڈیوائس سے تفصیلات اکٹھی کرکے صارف سے متعلق ایک پروفائل تیار کی جاتی ہے اوراس ڈیٹا کو مخصوص اشتہارات دکھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ اس ڈیٹا سے اشتہاری کمپنیوں کو ڈیوائسز کی سکرین کے حجم اور زبانوں کی سیٹنگز جیسے عناصر کو مدنظر رکھ کر اشتہارات دکھانے کا موقع ملتا ہے۔
اسی طرح دیگر تفصیلات جیسے بیٹری لیول، ٹائم زون، براؤزر ٹائپ اور دیگر ڈیٹا کو اکٹھا کر دیا جاتا ہے، جس سے گوگل کو معلوم ہوتا ہے کہ صارف کون سی ویب سروسز کو کتنا استعمال کر رہا ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری
فروری 24, 2025یوٹیوب اپنا کونسا فیچر دوبارہ لانچ کرنے جا رہا ہے؟
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انسٹاگرام صارفین کی اصل عمر کی تصدیق اے آئی ٹول کرے گا
نومبر 7, 2024 -
کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر
مئی 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔