
گھر کے سارے کام کرنیوالا جدید ترین روبوٹ متعارف،اب گھریلو کام کاج کیلئے نوکر رکھنے کا زمانہ قصہ ٔ پارینہ بن جائے گا۔ گھر کے سارے کام اب روبوٹ کرے گا۔
ناروے کی کمپنی نے گھریلو کاموں کیلئے جدید ترین روبوٹ متعارف کروا دیا ، جو جلد مارکیٹ میں دستیاب ہو گا۔بلاشبہ گھر وں میں چائے بنانے سے لیکر فرش کی صفائی تک، روزمرہ کے کام اکثر تھکا دینے والے معمولات کی طرح محسوس ہوتے ہیں، لیکن اب ایک روبوٹک مددگار رکھنے کا خواب جلد حقیقت بن سکتا ہے۔
ناروے کی روبوٹکس کمپنی 1X نے حال ہی میں گھریلو کاموں کیلئے اپنا NEO Gamma نامی جدید روبوٹ متعارف کروایا ہے۔
کمپنی کی پرومو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جدید ہمیونائیڈ روبوٹ چائے بناکر پیش کرنے کیساتھ، فرش صاف کرتا، سامان اٹھاتا، کھڑکیاں چمکاتا اور دیوار پر تصویر لگاتا دکھائی دیتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ NEO Gamma اس دہائی کے آخر تک گھروں میں خودکار طریقے سے کام کر رہا ہو گا۔یہ ماڈل NEO Beta کا جدید ورژن ہے، جسے گزشتہ سال اگست میں متعارف کرایا گیا تھا، اس میں قدرتی انسانی چال، بازوؤں کی حرکت، چیزوں کو مؤثر طریقے سے پکڑنے کی صلاحیت اور شور میں کمی سمیت کئی خوبیاں موجود ہیں۔
1X کمپنی NEO Gamma کو جلد از جلد گھروں میں متعارف کرانے کیلئے متعدد پروٹو ٹائپس روبوٹس کو منتخب گھروں میں بھیج کر اس کی مکمل جانچ پڑتال کر رہی ہے۔
انسانی سرجنز سے بھی زیادہ باصلاحیت روبوٹ سرجن متعارف
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مناسک حج کےلئے لاکھوں عازمین منٰی پہنچ گئے
جون 14, 2024 -
ڈینگی کےوارجاری:مزید2کیس رپورٹ
اگست 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔