گیتانےہربھجن سےشادی کیلئےکیاشرط رکھی؟اداکارہ نےبڑارازکھول دیا

0
8

بھارت کی سابق اداکارہ گیتا بسرا نے شوہر ہربھجن سےشادی کےلئےکیاشرط رکھی ،اداکارہ نے بڑارازکھول دیا۔
سابق اداکارہ گیتابسرانےحال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پرمیزبان نےاداکارہ سےسوال وجواب کیےجن کےانہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیےایک سوال کےجواب میں گیتا بسرا نے انکشاف کیاکہ میں نے ہربھجن سے شادی سے قبل ایک شرط رکھی تھی جسے پورا کرنے پر ہی ہم دونوں کی شادی ہوئی۔
پوڈکاسٹ کے دوران گیتا نے بتایا کہ ہربھجن نےمیرا ایک پوسٹر دیکھاتھا اور اسی وقت ان کو مجھ سے محبت ہوگئی، بعد ازاں ہربھجن نے یووراج سنگھ سے میرا نمبر مانگا اور مجھے میسج کردیا لیکن میں نے اس میسج کا جواب نہیں دیا کیونکہ مجھے کرکٹ یا کرکٹرز میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے اداکارہ نےبتایاکہ جب بھارت ورلڈکپ جیتاتومیں نےہربھجن کومبارک کےساتھ اُس میسج کاجواب بھی دیا۔تب ہماری بات آگئےبڑھی اورہم دونوں میں رابطہ بحال ہوگیا۔ہربھجن نے پہلی ملاقات میں مجھ سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا، اس وقت میں 21 سال کی تھی اور بالی وڈ میں اپنے کیرئیرکی خواہشمند تھی ۔
گیتا کے مطابق ہربھجن سے شادی کی افواہوں کے سبب 4 فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا، آخر کار اس واقعے کے 10 ماہ بعد میں نے ہربھجن کو ایک شرط پر’ ہاں ‘ کہہ دیا ، میں نے ہربھجن سے شادی کیلئے شرط رکھی تھی کہ جس دن وہ 300 وکٹیں حاصل کر لیں گے میں ان سے شادی کر لوں گی ،ہربھجن نےبہت جلدیہ شرط پوری کرلی اورمیں نےشادی کےلئےہاں کہہ دیا۔ جس کے بعد ہماری شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔
واضح رہے کہ گیتا اور ہربھجن ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے کچھ عرصے بعد بلآخر 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جوڑے کے اب دو بچے بھی ہیں۔

Leave a reply