گیلے آئی فون کو چاولوں میں نہ رکھیں، ایپل کی تنبیہ
پاکستان ٹوڈے کے مطابق کچھ لوگوں میں یہ گماں پایا جاتا ہے کہ خشک چاول آئی فون کی نمی کو سکھانے میں مددگار ہیں تاہم اب ایپل نے اپنے صارفین کو ایسا کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل سپورٹ کی جانب سے جاری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے آئی فون کو چاول کے تھیلے میں نہ ڈالیں، ایسا کرنے سے چاول کے چھوٹے ذرات آئی فون کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ایپل کے نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ بغیر پکے ہوئے چاول آئی فون کو خشک کرنے میں مؤثر نہیں ہیں۔
ایپل نے اپنے صارفین کو بتایا کہ اگر آپ کا فون گیلا ہوجائے تو اسے کنیکٹر کی طرف سے نیچے رکھ کر آدھے گھنٹے تک خشک ہونے کیلئے رکھ دیں، اگر فون مکمل طور پر خشک ہوجائے تو چارج کرلیں بصورت دیگر ایک دن کیلئے فون کو اسی حالت میں خشک ہونے دیں۔
اگر آپ کا فون بالکل کام نہیں کر رہا تو اسے فوراً بند کر دیں اور کوئی بٹن نہ دبائیں، اسے اس وقت تک چارج نہ کریں جب تک آپ کو یقین نہ ہو کہ یہ خشک ہوگیاہے۔
ایپل کے مطابق صارفین آئی فون کو external heat source یا compressed air کے ذریعے خشک نہ کریں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کااحتجاج:حکومت نےدفعہ 144نافذکردی
جولائی 25, 2024 -
بیروت:اسرائیل کےفضائی حملے،مزید105افرادشہید،متعددزخمی
ستمبر 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔