ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 4 سالہ ایل ایل بی پروگرام کی منظوری دیدی

0
19

طلبا کیلئے خوشخبری،ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 4 سالہ ایل ایل بی پروگرام کی منظوری دیدی۔
نیشنل کریکولم ریویو کمیٹی برائے قانون کا تین روزہ جامع اجلاس ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بیچلر آف لاز (ایل ایل بی) کے نصاب کو زیر غور لایا گیا۔
اس اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل کریکولم ایچ ای سی ڈاکٹر امجد حسین نے کی، جبکہ ممبر پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن پاکستان (ڈی ایل ای) بیرسٹر اسامہ ملک اور ڈین قائداعظم یونیورسٹی سکول آف لاء ڈاکٹر عزیز الرحمان نے اجلاس میں شرکت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر (کریکولم) ایچ ای سی ہدایت اللہ کاسی نے بطور سیکرٹری اجلاس میں شرکت کی۔کمیٹی نے چار سالہ ایل ایل بی پروگرام کی اصولی منظوری دی اورڈگری کیلئے نئے نصاب کو دوبارہ ڈیزائن کیا۔3 روزہ اجلاس حتمی نفاذ کیلئے قانون کے تحت درکار مزید منظوریوں کیلئے جاری رہے گا۔

Leave a reply