
پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نےہانیہ عامرکےحق میں بولتےہوئےبھارتیوں پر تنقید کے نشتربرسادئیے۔
اداکارہ بشریٰ انصاری اکثروبیشترسوشل میڈیاپرویلاگ کےذریعےلوگوں کے ساتھ اپنےفن اورتجربے کو شیئربھی کرتی ہیں او رپاکستان کی آوازبھی بنتی ہیں۔ بشریٰ انصاری نےحالیہ ویلاگ میں بھارت کی جانب سےپاکستان کی خوبرواداکارہ ہانیہ عامرکی فلم ’’سردارجی3‘‘پرپابندی لگائےجانے پر غصےکااظہار کرتے ہوئے بھارتیوں سےسوال کیاکہ ہانیہ عامرسےآپ کوکیاخطرہ ہے؟
بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر ہانیہ کو سراہتے ہوئے کہا ’’ہانیہ ایک پروفیشنل اداکارہ ہے جو ہر حالات میں اپنے کام سے مخلص ہے۔ گرمی ہو یا سردی، وہ اپنی پرفارمنس سے سمجھوتہ نہیں کرتی۔‘‘
سینئراداکارہ بشریٰ نے بھارتی مداحوں کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ہانیہ نے فلم سائن کی تو سب ٹھیک تھا، اب کیوں بچگانہ رویہ؟ کیا ایک نوجوان لڑکی سے آپ کو خطرہ محسوس ہوا؟ انہوں نے ماضی میں فواد خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو بھی یاد دلایا۔
بشریٰ انصاری نے جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’ہم لتا منگیشکر جی کو کیوں نہیں بلا سکتے تھے؟ شاید ہم انہیں افورڈ نہیں کرسکتے تھے، لیکن وہ ہمیشہ لیجنڈ رہی ہیں۔ ایسی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔‘‘
سینئراداکارہ بشریٰ انصاری کاویلاگ سوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا،جس کوصارفین کی جانب سےخوب سراہاجارہاہے، جہاں صارفین اداکارہ کی کھری کھری باتوں کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں ہانیہ عامر جو 18 ملین سے زائد انسٹاگرام فالوورز کے ساتھ پاکستان اور بھارت دونوں میں مقبول ہیں، بشریٰ انصاری جیسی سینئر اداکارہ کی تعریف کو اپنے کیرئیر کےلیے اہم قرار دے رہی ہیں۔
اداکارہ شیفالی کی موت کیسےہوئی؟اہم شواہدمل گئے
جولائی 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹرمپ کابڑااقدام:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کوبرطرف کردیا
فروری 22, 2025 -
شام کےمعزول صدرکوزہردینےکاانکشاف،بشارالاسدکی طبیعت ناساز
جنوری 3, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔