پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر نے پہلی مرتبہ بھارتی گلوکار بادشاہ سے دوستی اور تعلقات کے حوالے سے بات کی۔
تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر نے حال ہی میں بی بی سی کو انٹرویو دیا اور کھل کر نجی وپروفیشنل زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔
دورانِ انٹرویو میزبان نے اداکارہ سے بادشاہ سے دوستی اور تعلقات سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے پہلے تو اسے ذاتی مسئلہ قرار دے کر بات تبدیل کرنے کی کوشش کی لیکن میزبان نے انہیں یاد دلایا کہ وہ اداکارہ ہونے کی وجہ سے عوامی شخصیت ہیں۔
میزبان کے اصرار پر ہانیہ عامر نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ بادشاہ نے ان کی کسی انسٹاگرام ریل پر کمینٹ کیا تھا، جس سے متعلق مداحوں نے انہیں مینشن کرکے بتایا۔
ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ بادشاہ کی جانب سے پوسٹ پر کمینٹ کیے جانے کے بعد انہوں نے بھارتی گلوکار کو ڈائریکٹ میسیج (ڈی ایم) بھیجا اور ان سے دعا سلام کی، جس کے بعد ان کے درمیان دوستی ہوگئی۔
اداکارہ نے شکوہ کیا کہ ان کے غیر شادی شدہ ہونے میں ان کی کوئی غلطی یا قصور نہیں اور لوگوں کے صرف ان کی ازدواجی حیثیت کی وجہ سے ایسی خبریں نہیں پھیلانی چاہیے۔
ان کی بادشاہ کے ساتھ صرف دعا سلام والی دوستی ہے جب کہ ان سے تعلقات سے متعلق خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، جنہیں پڑھ کر انہیں افسوس بھی ہوتاہے۔ اور ان کے غیر شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ہمیشہ ان کے تعلقات سے متعلق افواہیں اور خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور بادشاہ کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ملاقاتوں کی ویڈیوز اور تصاویر پہلی مرتبہ دسمبر 2023 میں وائرل ہوئی تھیں۔
کبریٰ خان پیادیس کب سدھاریں گی؟تاریخ سامنےآگئی
جنوری 11, 2025اداکارہ نیلم منیرکی بارات کی تصویرکےسوشل میڈیاپرچرچے
جنوری 6, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔