
وزیراعظم شہبازشریف نےہرجانہ کیس میں کہاکہ لیگل نوٹس میری ہدایت پرجاری کیاگیا۔
لاہورہائیکورٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کےبانی پی ٹی آئی کیخلاف10ارب ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی ،جس میں وزیراعظم شہبازشریف بذریعہ ویڈیولنک عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کےوکیل نےسوال کیاکہ بیان حلفی میں ذکرنہیں کہ آپ کواوتھ کمشنرکےسامنےکس نے شناخت کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ ان چیزوں پربحث ہوچکی ہے،جج صاحب آپ کااوروکیل بانی پی ٹی آئی کاوقت بہت قیمتی ہے،ایک حقیردرجےمیں میراوقت بھی بہت قیمتی ہے،یہ چیزیں پہلےزیر بحث آچکی ،اس سےمزیدوقت ضائع ہوگا۔
وزیراعظم نےمزیدکہاکہ مجھےاوتھ کمشنربحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب جانتےتھے، جج صاحب آپکے سامنے بہت سی پیشاں ہوچکی ہیں،ابھی تک مہروں اوردستخطوں کےعلاوہ کوئی بات آگےنہیں بڑھی۔
عدالت نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی کےوکیل چاہتےہیں اسی بہانےآپ سے باربارملاقات ہوتی رہے۔
بانی پی ٹی آئی کےوکیل نےکہاکہ آپ نےدعو یٰ میں لکھاکہ8مئی 2017 کو لیگل نوٹس بانی پی ٹی آئی کوارسال کیاگیا،کیاوہ آپ کی رضامندی سےجاری کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ جی یہ درست ہےلیگل نوٹس میری ہدایت پرجاری کیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی کےوکیل نےکہاکہ آپ کےدعویٰ میں لیگل نوٹس موجودہی نہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف کےوکیل نےکہاکہ عدالت ہمیں اجازت دےکہ ہم لیگل نوٹس پیش کرسکیں۔
عدالت نےکہاکہ آپ اس حوالےسےدرخواست دائرکریں،بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت 23جون تک ملتوی کردی۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔