ہریتھک روشن: سابقہ اہلیہ سوزین خان اور موجودہ گرل فرینڈ صبا آزاد خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
گوا:(پاکستان ٹوڈے) بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نے اپنے بیٹے ہریان روشن کی 18ویں سالگرہ منائی جس کے لیے اُنہوں نے گوا میں ایک شاندار پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔
اس پارٹی میں ہریتھک روشن نے اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد خان کے ہمراہ شرکت کی تھی جبکہ اُن کے خاندان کے دیگر افراد بھی پارٹی کا حصہ تھے۔
ہریتھک روشن کی گرل فرینڈ صبا آزاد خان اور ان کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نے گوا میں بہت اچھا وقت گزارا جس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر سے لگایا جاسکتا ہے۔
گوا میں بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور موجودہ گرل فرینڈ صبا آزاد خان کی ساتھ پارٹی کرتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پارٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جوکہ سوزین خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں شیئر کی تھی۔
سوزین خان اور صبا آزاد کو خوشی سے کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تصویر شیئر کرتے ہوئے سوزین نے اپنے سابق شوہر کی گرل فرینڈ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ڈارلنگ صبا! آپ کی محبت اور شرکت کے لیے بہت شکریہ۔
مجھےشرمندگی ہے،کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا ،نسیم وکی
دسمبر 21, 2024ندایاسرنےشوہریاسرنوازکودوسری شادی کیلئےبڑی شرط عائدکردی
دسمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
برطانوی ٹرین فیکٹری بند ہونے سے بچ گئی
اپریل 17, 2024 -
ٹرمپ انتظامیہ نےیوکرین کیلئے جنگ کےخاتمےکامنصوبہ پیش کردیا
نومبر 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔