ہفتے میں کتنے سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا؟نئے اعداد و شمار جاری

0
39

عید الاضحی کے بعدایک ہفتے میں کتنے سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا؟

محکمہ سیاحت نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ خیبرپختونخواکے سیاحتی مقامات میں عید الاضحی کے بعد بھی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم عید الاضحی کے ایک ہفتے بعد اب تک تقریباً 11 لاکھ سے زائد سیاحوں نے یہاں کے خوبصورت سیاحتی مقامات کا رخ کیا ہے۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 17 سے 23 جون کے دوران 11 لاکھ 37 ہزار 43 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، جس میں 282 غیرملکی سیاح بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 4 لاکھ 33 ہزار 420 سیاح ناران کاغان اور1 لاکھ 70 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا بھی رخ کیا۔ دو روز قبل وادی ناران میں غیر متوقع برفباری کے بعد پنجاب سے لاکھوں سیاحوں نے ناران ، کاغان اور مرغزاروں کی سرزمین مانسہرہ سمیت اورکزئیاور شمالی وزیرستان کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے صوبے بھر میں سیاحت کو خوب فروغ مل رہا ہے۔

Leave a reply