ہماراآئی سی سی سےرابطہ ہےمیٹنگ سےپاکستان کیلئے کچھ لےکرنکلیں گے،محسن نقوی

0
9

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہ ہماراانٹرنیشنل کرکٹ کونسل سےرابطہ ہےآئی سی سی میٹنگ سےپاکستان کیلئے کچھ لےکرنکلیں گے۔
لاہورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہناتھاکہ اللہ نےچاہا تو چیمپئنزٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی،ہماراآئی سی سی سے رابطہ ہے،ہم آئی سی سی میٹنگ میں پاکستان کاموقف لےکرجائیں گے،آئی سی سی میٹنگ سےپاکستان کےلئےکچھ لےکرنکلیں گے۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ آئی سی سی میٹنگ میں جوفیصلہ ہوگاحکومت سے مشاورت کریں گے،قوم مایوس نہیں ہوگی،یہ نہیں ہوسکتاکہ ہم بھارت جاکرکھیلیں اوربھارت یہاں آکرنہ کھیلے،جوبھی ہوگابرابری کی بنیادپرہوگا،ہم آئی سی سی کوواضح بتاچکےہیں،جےشاہ بھارتی بورڈسےآئی سی سی جائیں گےتوآئی سی سی کامفاددیکھیں گے۔

Leave a reply