ہماری پہلی ترجیح امن ،شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

0
5

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح امن ہے،پاکستان کی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، میں پہلی بھی کہتا رہا ہوں، اب بھی کہتا ہوں کہ ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔
چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج کاکہناتھا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو اس وقت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، دنیا کو موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی آبادی کے مسائل کا سامنا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں، کیا ایسے میں ایک ملک دوسرے ملک پر بلاجواز، جھوٹے بیانیے، بغیر ثبوت کے چڑھ دوڑے؟ پڑوسی ممالک کے اوپر اپنی اجارہ داری مسلط کرنے کی کوشش کرے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکامزیدکہناتھاکہ ہماری پہلی ترجیح امن ہے،ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں، آج پاکستان کی گلیوں میں دیکھیں تو لوگ آپ کو امن کی خوشی مناتے نظر آئیں گے، پاکستان کے لیے سب سے اہم چیز اس کی طاقت ہے، جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا اور جو ہم نے دکھایا، تو بین الاقوامی کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے۔
گفتگوکوجار ی رکھتےہوئے اُن کاکہناتھاکہ پاکستان کی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ ہم اب جھکیں گے، میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں، اب بھی کہتا ہوں کہ ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔پاکستان اور چین دونوں  خطے میں امن و استحکام کے لیے کوشاں ہیں، چین نےکم عرصے میں جو ترقی کی ہے اسے دنیا کو دیکھنا چاہیے، پاکستان کے عوام بھی ترقی اور استحکام کی جانب جانا چاہتے ہیں، ہم دہشتگردی کی لعنت سے لڑ رہے ہیں، دہشتگردی کا مقصد ہی ترقی کو روکنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکامزیدکہناتھاکہ پاکستان کی آہنی دیوار میں عوام، مسلح افواج اور تمام شعبےشامل ہیں، اس آہنی دیوار کو دہشتگردی کے ناسور کی طرف موڑنا ہے، پاکستان کے لوگوں میں آپ کو انسانیت نظر آئے گی، آپ دیکھیں گے کہ ملک کیسے دوڑتا ہوا ترقی کی منازل طے کرے گا۔

Leave a reply