ہمارے درمیان اختلافات سے صرف صہیونی ریاست ہی فاٗئدہ اٹھا رہی ہے، ایرانی صدر

0
6

ایرانی صدرمسعودپزشکیان نےکہاہےکہ ہمارے درمیان اختلافات سے صرف صہیونی ریاست ہی فاٗئدہ اٹھا رہی ہے۔
عیدالفطر کے موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسلامی ممالک اور ہمسایوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے بھائی ہیں، ہمارا آپ لوگوں سے کسی قسم کا کوئی تنازع نہیں ہے۔ہمارے درمیان اختلافات سے صرف صہیونی ریاست ہی فائدہ اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں طاقت اور اتحاد عطا فرمائے، تاکہ ہم نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا حاصل کر سکیں۔

Leave a reply