
پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان نداڈارنےکہاہےکہ ہمیں اپنی فٹنس ،بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کوٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ کےسیمی فائنل میں سری لنکاسےشکست کےبعدقومی ٹیم کی کپتان نداڈارنےدمبولامیں پریس کانفرنس کرتےہوئےکہاکہ افسوس تو ظاہر ہے کہ ہم میچ کو آخری گیند تک لے کر گئے لیکن جیت نہ سکے ۔نتیجے سے قطع نظر دیکھیں تو ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی، نوجوان کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا۔گل فیروزہ اور منیبہ علی کی اننگز قابل ذکر رہی ہیں ۔ بولنگ میں نوجوان بولرز عروب اور طوبیٰ بہت اچھی بولنگ کرتی آئی ہیں ۔
ندا ڈارنےمزیدکہاکہ ٹاپ کلاس بولرز میں سعدیہ ، نشرہ موجود تھیں ہم نے اپنی بھرپور صلاحیت دکھائی۔مجموعی طور پر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ ہمیں اپنی فٹنس ،بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ہمیں جو پلان دیے گئے ہم نے ان پر عمل کرنے کی کوشش کی۔ کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں فائٹنگ اسپرٹ دکھائی ہے۔اس ٹورنامنٹ سے ہمیں ورلڈ کپ کی اچھی تیاری ملی ہے۔
بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نےاعزازنام کرلیا
اگست 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
الوارجن کی گرفتاری:بالی ووڈہدایتکاررام گوپال کابڑاانکشاف
دسمبر 16, 2024 -
گاڑیوں کی اچانک قیمتیں کم ہونے کی وجوہات کیا ؟
مئی 6, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔