ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں جیسےمسائل کاسامناہے،وزیراعظم

0
25

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں جیسےمسائل کاسامناہے۔
باکومیں پاکستان کی میزبانی میں کلائمیٹ فنانس گول میزکانفرنس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ کانفرنس کےشرکاکوخوش آمدیدکہتاہوں،موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنےکیلئے یواین فریم ورک پرعمل کرناہوگا،ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں جیسےمسائل کاسامناہے،موسمیاتی تبدیلی کےپیش نظرترقی پذیرممالک کو2030تک6.8ٹریلین ڈالردرکارہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ترقی یافتہ ملکوں کوموسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کےلئے آگے آنا ہوگا ،ترقی پذیرممالک شدیدمشکلات کاشکارہیں،یواین فریم ورک کےمطابق خصوصی فنڈزفراہم کرناہوں گے۔

Leave a reply