ہمیں موسمیاتی تبدیلی کاچیلنج درپیش ہے،اس کیخلاف کام کرنا ہوگا ،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کاچیلنج درپیش ہے،ماحولیاتی تبدیلی کےخلاف سب کومل کرکام کرناہوگا۔
جامشورومیں مہران یونیورسٹی کی تقریب سےخطاب کرتےہوئےچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ فارغ التحصیل طلباکومبارکبادپیش کرتا ہوں، فارغ التحصیل ہونےوالےطلباکےلئےخوشی کادن ہے،مجھےآپ سب پرفخر ہے ، ہمارےنوجوان بڑی کامیابی حاصل کرچکےہیں،نوجوانوں کےراستوں سے رکاوٹیں ہٹادیں ،انکی مددکریں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی کاچیلنج درپیش ہے،ماحولیاتی تبدیلی کےخلاف سب کومل کرکام کرناہوگا،سندھ نے2022میں بدترین سیلاب کاسامناکیا،سندھ کلائمیٹ کرائسزکےحوالےسےفرنٹ لائن پرہے،سندھ خوبصورت ثقافت کی دھرتی ہے،انفراسٹرکچرکی ترقی میں انجینئرزکااہم کردار ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ دنیامیں ٹیکنالوجی تیزی سےترقی کررہی ہے،ترقی کےلئےہمیں جدیدٹیکنالوجی کواپناناہوگا،ہمیں فیک نیوزکےچیلنج کابھی سامناہے،جدیدٹیکنالوجی کوصرف انسانیت کی خدمت کیلئےاستعمال کیا جائے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔