ہم دہشتگردی اورپرتشددانتہاپسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ،امریکہ
ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نےکہاہےکہ ہم دہشتگردی اور پرتشدد انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر کاکہناتھاکہ پاکستان سمیت دنیابھرمیں احتجاج پرامن ہونےچاہئیں، حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ احترام سے نمٹنا چاہیے، ہندوستانی ہم منصب کے ساتھ سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بات ہوتی ہے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کے ارکان کو دھمکیاں ملنے کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا شام میں سیاسی عمل کے ذریعے خانہ جنگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔
میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ ایران عراق سے جنگجوؤں کے ذریعے شامی صدر کی حمایت کر رہا ہے، لبنان جنگ بندی کو امریکا اور فرانس مانیٹر کررہے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔