ہم سیاسی طورپرکسی کوبھی نشانہ بنانےکےحامی نہیں،بلاول بھٹوزرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ ہم سیاسی طورپرکسی کوبھی نشانہ بنانےکےحامی نہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی دورمیں سیاسی قیدیوں کےلئےجیل مینوتک تبدیل ہوا،اب جیل مینوئل کی تبدیلی اورسہولیات فراہمی کی استدعاہورہی ہے،آصف زرداری نےبطورسیاسی قیدی طویل عرصہ جیل میں گزارا،پیپلزپارٹی اقتدارمیں آئی توہم نےکہاجمہوریت بہترین انتقام ہے ،آصف زرداری پہلی بارصدرمنتخب ہوئےتوکوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔بانی پی ٹی آ ئی کےدورمیں میری پھپھوکوگرفتارکیاگیا۔
چیئرمین پیپلزکامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی دورمیں شہبازشریف اوردیگرسیاسی لوگ گرفتارہوئے،ہم سیاسی طورپرکسی کوبھی نشانہ بنانےکےحامی نہیں،مسائل کے حل کےلئےپیپلزپارٹی مذاکرات پریقین رکھتی ہے،ماضی میں احتساب کےنام پرپیپلزپارٹی کونشانہ بنایاجاتارہا،پیپلزپارٹی کامیثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا ،ہم نےاپنےدورمیں اپوزیشن کومصروف رکھا،قومی سیاست میں ضرورت پڑنےپر پیپلزپارٹی نےہی ساتھ دیاہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔