ہم فیصلہ کرتےہیں،انصاف اللہ تعالیٰ کی طرف سےملتاہے،جسٹس جمال

0
14

جسٹس جمال مندوخیل نےکہاہےکہ ہم فیصلہ کرتےہیں،انصاف اللہ تعالیٰ کی طرف سےملتاہے۔
اسلام آبادمیں انٹرنیشنل لیبرڈےکانفرنس سےخطاب کرتےہوئے جسٹس جمال مندوخیل کاکہناتھاکہ محنت کش طبقےکاملکی ترقی میں اہم کردارہے،آئین میں محنت کش طبقےکےحقوق کی ضمانت دی گئی،سپریم کورٹ انصاف کاسب سےبڑا اور آخری ادارہ ہے،ہم مروجہ قانون کےمطابق فیصلہ کرتےہیں،آئین باور کراتا ہے تمام انسان اوران کےحقوق برابرہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم فیصلہ کرتےہیں،انصاف اللہ تعالیٰ کی طرف سےملتاہے، کان کنی کوصنعت کاد رجہ ملناچاہیے،آپ نےسناہوگاکہ ججزبولتےنہیں لکھتےہیں، صدیقی صاحب نےمشکل میں ڈال دیامیں اچھامقرر نہیں لیکن بات کرناہوگی، سوچاتھالکھی ہوئی تقریرپڑھ لوں گالیکن اب دل کی اورآئین کی بات کروں گا، ہماراکلچرہےکہ مل بیٹھ کرجرگےکی صورت میں بات کریں۔
جسٹس جمال مندوخیل کاکہناتھاکہ میراکوئی کمال نہیں کہ میں جج ہوں،سوال یہ ہےکیاہم اپنےکام کےساتھ انصاف کررہےہیں؟سوال یہ ہےکہ میں بحیثیت جج اپناکام در ست طریقےسےکررہاہوں؟صرف آپ کو مزدوراورمجھےجج کانام دیا گیا،میراکوئی کمال نہیں کہ میں اس عہدےپربیٹھاہوں،میں سمجھتاہوں ہم ججز انصاف نہیں کرتے،انصاف تواللہ کاکام ہے،ہم توبس فیصلہ کرتےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم سامنےموجوددستاویزکودیکھ کرفیصلہ کررہےہوتے ہیں، مجھےخوف ہےکہیں میں اپنےحلف کی خلاف ورزی تونہیں کررہا؟کوئی فریق کہے گامیراحق ہےلیکن میں اپنےسامنےدستاویزپرہی فیصلہ کروں گا،اللہ مجھے اور میرےساتھیوں کوحلف کی پابندی کرنےکی توفیق دے،مجھےدستیاب پرتعیش دفاتر،وسائل مزدوراورآپ کےتوسط سےملےہیں۔

Leave a reply