
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ محنت کش اللہ کادوست اور ہم اللہ کے دوست کی قدر اور احترام کرتے ہیں۔
محنت کشوں کےعالمی دن کےموقع پروزیراعلیٰ پنجاب نےہرمزدور،ورکر،کان کنوں اورمحنت کش کی عظمت کوسلام پیش کیااورمریم نوازنےکان کنوں کی صنعتی خدمات کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ محنت کش اللہ کادوست اورہم اللہ کےدوست کی قدراوراحترام کرتے ہیں،محنت کشوں کیلئےتقریباً 84ارب روپےکامجموعی پیکج دیاہے،راشن کارڈسےکان کن اور ورکر 3ہزار روپےماہانہ سبسڈی حاصل کرسکیں گے،کاکن ڈیجیٹل کیش ٹرانسفر،ایڈوانس سیلری ،لیبرڈے انعامات اور 13دیگر فوائد حاصل کرسکیں گے۔
مریم نواز کامزیدکہناتھاکہ قصور اورسرگودھامیں سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں کےافتتاح پرمزدورں کو مبارکباددیتی ہوں،مزدوروں کیلئےرحیم یارخان میں 50بیڈکاسوشل سیکیورٹی ہسپتال بنائیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔