ہم ملکردوبارہ امریکاکوعظیم بنائیں گے،صدرڈونلڈٹرمپ

0
63

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ ہم ملکردوبارہ امریکاکوعظیم بنائیں گے،امریکی شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،شہریوں نےامریکاکومحفوظ بنانےکےلئےمجھےووٹ دیے۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کامحکمہ انصاف میں نیوزکانفرنس کرتےہوئے کہناتھاکہ بحیثیت صدرملک میں جرائم کاخاتمہ اولین ترجیح ہے،ہرامریکی شہری کی حفاظت کاعزم کرتاہوں،امریکی شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے،امریکاکوپرامن بنانےکیلئےجدوجہدکررہاہوں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم ملکردوبارہ امریکاکوعظیم بنائیں گے،شہریوں نے امریکا کو محفوظ بنانے کے لئے مجھےووٹ دیے،امریکی محکمہ انصاف پرعوام کااعتماددوبارہ بحال کروں گا،اوپن بارڈرپالیسی ایسی تھی کہ ہرمجرم آسانی سےآسکتا تھا،بائیڈن دورمیں اوپن بارڈرپالیسی کےتحت قاتل امریکامیں داخل ہوئے، قاتل اوراسمگلرسمیت دیگرجرائم پیشہ افرادملک میں آسانی سےآجاتےتھے۔
صدرٹرمپ کاکہناتھاکہ امریکامیں اب دوبارہ لاقانونیت نہیں ہوگی،اس وقت ہماری تاریخ کاسب سےمحفوظ بارڈرہے،امریکامیں منشیات کےخاتمےتک چین ےنہیں بیٹھیں گے،منشیات کیخلاف میکسیکو کے صدر کے تعاون پر مشکور ہیں۔

Leave a reply