ہم نےاپنی تنخواہیں بڑھالیں،غریب کی نہیں بڑھائیں،شیری رحمان

0
10

رہنماپیپلزپارٹی شیری رحمان نےکہاہےکہ ہم نےاپنی تنخواہیں بڑھالیں،غریب کی نہیں بڑھائیں،ہمیں اپنی خارجہ پالیسی میں تیزی لاناہوگی۔
سینیٹ میں اظہارخیال کرتےہوئےرہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان کاکہناتھاکہ حکومتی اخراجات میں اضافہ ہورہاہے،کمی نہیں آئی ،ہرصوبےکواپنےحق اورپی ایس ڈی پی کیلئےجدوجہدکرنی پڑتی ہے،شرح خواندگی بڑھانےکیلئےوفاق اورصوبوں کومل کرکام کرناہوگا،ہمیں اپنی خارجہ پالیسی میں تیزی لاناہوگی،آج بھی بچوں کی بڑی تعدادسکولوں سےباہرہے۔
شیری رحمان کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کاشمارموسمیاتی تبدیلیوں کےشکارممالک میں ہوتاہے،افسوس کی بات ہےماحولیاتی بجٹ کوکم کردیاگیا،پاکستان کےکئی شہروں میں سانس لینامشکل ہوگیاہے،قرضوں نےپاکستانی معیشت کو کمزور کیا،10،15سال پرانےمنصوبےاب بھی جاری ہیں،قرضوں اوردفاع کےلئے بجٹ بڑھ رہاہے،ہم نےاپنی تنخواہیں بڑھالیں،غریب کی نہیں بڑھائیں۔

Leave a reply