
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ہم پاکستان کوعظیم ملک بنائیں گے،ہم نےسیاست قربان کردی،ریاست کوقربان نہیں ہونےدیا۔
وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپرڈیرہ غازی خان پہنچےجہاں پراُنہوں نےاربوں روپےکے منصوبوں کاافتتاح کیا،وفاقی وزرااحسن اقبال، رانا تنویر حسین، راناثنااللہ اورعطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کےہمراہ تھےاس موقع پرجلسہ گاہ اوراطراف میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئےتھے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےانڈس ہائی وےسمیت مختلف منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھا،وزیراعظم نےڈی جی خان میں کینسرہسپتال بنانےکااعلان کیااورراجن پورمیں یونیورسٹی بنانےکااعلان بھی کیا۔
جلسےسےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ڈیرہ غازی خان آکردلی خوشی ہورہی ہے، والہانہ استقبال کرنےپرڈی جی خان کےعوام کامشکور ہوں،ترقی پاکستان کامقدربن چکی ہے،پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے،ہم نے عوام کی خدمت کےلئےدن رات کام کیا،مریم نوازپنجاب کے عوام کےلئےمحنت کررہی ہیں۔مریم نوازپنجاب کےگھر،گھرمیں ادویات پہنچارہی ہیں،مریم نواز ہر دہلیز پرسہولیات پہنچانےکےلئےکوشاں ہیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ نوازشریف کاویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کی ترقی نوازشریف کےدورمیں ہوئی،نوازشریف نےفیصلہ کیااپنی سیاست قربان کرکےریاست بچائیں گے، نواز شریف کی قیادت میں 2010کےسیلاب میں عوام کی خدمت کی۔
اُن کاکہناتھا کہ ہم سب مل کرپاکستان کی تقدیربدلیں گے،ہم پاکستان کوعظیم ملک بنائیں گے،دل اورجگر کے ٹرانسپلانٹ کےسینٹربنائے جارہے ہیں، ہم بجلی کی قیمت مزیدکم کریں گےتاکہ صنعتیں ترقی کریں، جنوبی پنجاب والوں آپ کوکبھی پیچھےنہیں چھوڑیں گے،ساری عمربھی آپ کی خدمت کرتارہوں توآپ کااحسان نہیں اتارسکتا۔
وزیراعظم کااپنےخطاب میں کہناتھاکہ جب اقتدارسنبھالاتومہنگائی عروج پرتھی ،آج مہنگائی 40فیصد سے کم ہوکر4فیصدپرآگئی ہے،ہم نےسیاست قربان کردی ،ریاست کوقربان نہیں ہونےدیا،یہ آپ پرکوئی احسان نہیں یہ آپ کاحق تھا، آج ہم اس مقام پرپہنچ چکےہیں کہ ملک ترقی کررہاہے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ آج ملک کوتباہ وبربادکرنےکی سازشیں ہورہی ہیں، ہڑتالوں اوردھرنوں سےملک کانقصان ہوتاہے،خارجی طاقتیں ملک کےخلاف سازشوں میں مصروف ہیں،دہشتگردی کےخلاف قربانیاں دی جارہی ہیں،انہیں بھولنامت،پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کریں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
دسمبر 3, 2024 -
آئی ایم ایف مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا
مارچ 8, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔