ہم کبھی دھونس ،دھمکی یازورزبردستی کی زبان کونہیں مانتے،ایران

0
10

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہاہےکہ ہم کبھی دھونس ،دھمکی یازورزبردستی کی زبان کونہیں مانتے۔
اپنےایک بیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کاکہناتھاکہ دوبارہ حملہ ہواتو سخت ،واضح اورفیصلہ کن جواب دیں گے،دوبارہ حملہ ہواتوایساجواب دیں گے جسے چھپاناناممکن ہوگا،حالیہ امریکی وصہیونی جارحیت میں دشمن کےنقصانات کابڑاحصہ آج بھی چھپایاجارہاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم کبھی دھونس ،دھمکی یازورزبردستی کی زبان کونہیں مانتے، ریسرچ ری ایکٹر 20 فیصدافزودہ یورینیم پرکام کررہا ہے، جوہری ریسرچ ری ایکٹرروز10لاکھ سےزیادہ مریضوں کوطبی ریڈیوآئسوٹوپس فراہم کرتاہے،ہمیں اپنےنئےجوہری بجلی گھروں کےلئےیورینیم افزودہ کرنےکی ضرورت ہے، بارہا کہہ چکےہیں کہ ایران کےجوہری پروگرام کاکوئی فوجی حل ممکن نہیں۔
عباس عراقچی کاکہناتھاکہ اگردنیاکوایرانی جوہری پروگرام پرتحفظات ہیں توسمجھ لیں کہ حملےسےکوئی حل نہیں نکلےگا،جوہری معاملےپرصرف مذاکرات کےذریعےہی مسئلےکاکوئی حل نکالاجاسکتاہے۔

Leave a reply