ہنرمندنوجوانوں کی بدولت پاکستان کامستقبل روشن بنائیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ہنرمندنوجوانوں کی بدولت پاکستان کامستقبل روشن بنائیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پرائم منسٹرڈیجیٹل یوتھ ہب کاباضابط افتتاح کردیا۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ آج منفرد خوشی کادن ہے،نوجوانوں کوآئی ٹی،اےآئی اورووکیشنل ٹریننگ دی جائےتویہ ملک کاسرمایہ بنیں گے،بطوروزیراعلیٰ میں نےتعلیم صحت اورنوجوانوں کیلئے اقدامات کئے،ماضی میں اےآئی کانام ونشان نہیں تھامگرلیپ ٹاپ اورآئی فون تھے، پنجاب میں 2011سے2018تک میرٹ پر4لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آج دنیاجدیدترین ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے، سرمایہ نچھاورکریں توپاکستان دنیاکاسب سےزیادہ ترقی یافتہ ملک بنےگا،اللہ نے پاکستان کوقدرتی نعمتوں سےمالامال کیاہے، رانا مشہودکوصرف پراڈکٹیوامپلائمنٹ کاٹاسک دیاہے،نوجوانوں کی ٹریننگ کیلئےاربوں،کھربوں روپے نچھاورکروں گا،ہمارےٹریننگ سینٹرزمیں بہترین ٹرینرز آنے چاہئیں،وہ مضامین لائیں جسےپڑھ کرنوجوانوں کوہاتھوں ہاتھ نوکریاں ملیں،ہنرمندنوجوانوں کی بدولت پاکستان کامستقبل روشن بنائیں گے۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ ہمارےقرضے77سالوں میں بہت بڑھ چکے ہیں، قرضوں سےقومیں ترقی نہیں کرتیں،ہم نےقرضےکی زندگی کووقارکی زندگی میں بدلناہے،آئی ایم ایف پروگرام سےقومیں معیشت کو استحکام دیتی ہیں،دعاہےکہ آئی ایم ایف کایہ پروگرام آخری ہو،پاکستان کی معیشت مستحکم ہوئی ہے،خادم بن کرپاکستان کی خدمت کرتارہوں گا۔میں آخری دم تک آپ کےحقوق کی جنگ لڑتارہوں گا۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ2021-22میں ڈالراورروپےکی قدرخراب ہوگئی توبینکوں نےبےپناہ کمایا،گزشتہ ایک سال میں پلان بنایاکس طرح قرضوں سےجان چھڑائیں،کئی سالوں سےتاریخیں مل رہی ہیں مزید ادھار لےرہے ہیں، گزشتہ 3ہفتے میں 34ارب روپےخزانےمیں آئے،گورنزاسٹیٹ بینک اورچیئرمین ایف بی آر سےکہاشام میں23ارب خزانےمیں آگیے۔
اُن کاکہناتھاکہ اربوں،کھربوں کےمقدمات عدالتوں میں ہیں،3ہفتےپہلےسندھ ہائیکورٹ سےایک کیس میں سٹےآرڈرخارج کرایا،لاہورہائیکورٹ سےبھی چندروزقبل11ارب کاکیس ختم کرایا،کسان،صنعت کار اور نوجوانوں کومضبوط بنائیں گے،میں نوجوانوں کی تعلیم اورٹریننگ کےلئےجان لڑاؤں گا،آخری حدتک کوشش کرونگاپاکستان کوقرضوں سےنجات دلاؤں گا،میں آپ لوگوں کومایوس نہیں کروں گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
راکھی ساونت نےپاکستانی مردوں کےبارےمیں بڑاانکشاف کردیا
فروری 15, 2025 -
پاکستان شاہینزکیخلاف بنگلہ دیش اے258رنزپرآؤٹ
جولائی 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔