ہنرمندنوجوان ملک کاقابل قدرسرمایہ ہیں،مریم نواز

0
70

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ ہنرمندنوجوان ملک کاقابل قدرسرمایہ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں نوجوانوں کوقابل قدر ہنر مند افرادی قوت بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی،نوجوانوں کو اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے آئی ٹی سکلز اور آن جاب ٹریننگ دی جائے گی،بریفنگ
انٹرن شپ اور آئی ٹی سکلز کے لئے نوجوانوں کے کورسز میں داخلہ کا پراسیس میرٹ بیسڈ ہوگا، بریفنگ
پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام آغاز کر دیا گیا ہے ، بریفنگ
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ پنجاب اسکلزڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعےنوجوانوں کو مالی طور پر خودمختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا ۔ ہنر مند نوجوان ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں۔عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے لئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائےگی ۔
سینئروزیرپنجاب مریم اورنگزیب، چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے اسکل ڈویلپمنٹ، ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال ،سیکرٹری امپلیمنٹشن دانش افضال، سی ای او پی ایس ڈی ایف احمد حلیم خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Leave a reply