ہنڈائی کی آزادی آفر: جانیے کس ماڈل پر کیا شاندار پیشکش ہے؟

0
2

ہنڈائی کی آزادی آفر، جانیے کس ماڈل پر کیا شاندار پیشکش ہے؟نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری، کمپنی  نے اقساط کامنصوبہ متعارف کرادیا۔
معروف کارساز کمپنی ہنڈائی نے منتخب ماڈلز پر آسان ماہانہ اقساط کا منصوبہ متعارف کروادیا، جس میں ابتدائی ادائیگی آسان ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ ایک سال کی مفت مکمل انشورنس بھی شامل ہے۔ یہ پیشکش 31 اگست 2025 تک دستیاب ہے۔
نئی سکیم کے تحت جو گاڑیاں آسان ماہانہ اقساط میں حاصل کی جا سکتی ہیں، ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے، ہنڈائی کی ٹکسن ہائبرڈ سمارٹ فارورڈ وہیل ڈرائیو گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ 20 ہزار روپے ہے،جس کی 50 فیصد ابتدائی ادائیگی یعنی 56 لاکھ 10 ہزار روپے ہے، باقی رقم پر 18 ماہ کی ا قساط یعنی 3 لاکھ 28 ہزار 333 روپے ماہانہ ہو گی۔اسی طرح ایلانٹرا ہائبر آپشن ون کی قیمت 98 لاکھ 95 ہزار روپے ہے، جس کی 50 فیصد ابتدائی ادائیگی کے ساتھ، 18 ماہ کی ماہانہ اقساط 2 لاکھ 85 ہزار 972 روپے ہو گی۔
اسی طرح ایلانٹرا ہائبرڈ آپشن 2،سانتا فی سمارٹ فارورڈ وہیل ڈرائیو،سانتا فی سگنیچر آل وہیل ڈرائیو،سانتا فی سمارٹ فارورڈ وہیل ڈرائیو،سانتا فی سگنیچر آل وہیل ڈرائیو،ایلانٹرا ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی آسان اقساط کے پلان متعارف کروائے گئے ہیں۔
اس سکیم کے تحت تمام گاڑیوں پر ایک سال کی مفت مکمل انشورنس فراہم کی جا رہی ہے، لہٰذایہ سکیم ان صارفین کیلئے بہترین موقع ہے ،جو قسطوں پر گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس کے ساتھ انشورنس کی اضافی سہولت سے بھی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

Leave a reply