
پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف ڈرامہ نگارخلیل الرحمٰن قمرہنی ٹریپ کیس میں وکیل کوتیاری کے لئے مہلت دےدی گئی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شہبازرضوی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج اور یاسر علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔خلیل الرحمن قمر بذات خود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
ملزمہ کےوکیل نےموقف اختیارکیاکہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے آمنہ عروج اور یاسر علی کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی، ملزمہ کو خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے ناجائز ڈیمانڈ پوری کرنے کے لیے بلیک میل کیا گیا۔
موقف دیا گیا کہ آمنہ عروج کے انکار پر مقامی پولیس نے خلیل الرحمٰن کی ملی بھگت سے ملزمہ کو کیس میں نامزد کیا، ایف آئی آر چار دنوں کی تاخیر کے بعد درج ہوئی جس سے پراسیکیوشن کا کیس بری طرح متاثر ہوتا ہے۔
ملزمہ کے وکیل نے موقف دیا کہ خلیل الرحمٰن قمر اور پولیس نے آمنہ عروج کو غیر قانونی حراست میں رکھا، آمنہ عروج کی والدہ کی جانب سے 15 پر کال پر ملزمہ کو ماڈل ٹاؤن پولیس کے حوالے کیا گیا۔آمنہ عروج کے خلاف کوئی بھی ثبوت سامنے نہیں آیا۔
ملزمہ کے وکیل کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت منظور کرے۔
عدالت نے خلیل الرحمٰن قمر کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
سینئراداکارہ بابرہ شریف نےزندگی کی 71بہاریں دیکھ لیں
دسمبر 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر اصفہان پر فضائی حملہ
اپریل 19, 2024 -
احمدخان بھچرکی نااہلی کیس:عدالت نےاہم ہدایت کردی
اگست 18, 2025 -
امریکی ریاست میں 4.8 شدت کا زلزلہ
اپریل 6, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














