تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری، ہواوے کمپنی نےآئی سی ٹی تربیتی پروگرام کا اعلان کردیا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو جدید معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے ایک وسیع تربیتی پروگرام کا منصوبہ بنایا ہے۔
اس اقدام کا مقصد عالمی مہارت اور جدید تربیتی وسائل کو مقامی نظامِ تعلیم میں شامل کرکے تکنیکی تعلیم اور مہارت کے معیار کو بہتر بنانا اور ملک میں ٹیکنالوجی کے میدان میں جدت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تربیتی پروگرام نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا، جس سے ان کی اقتصادی حالت میں بہتری ممکن ہو گی۔ ہواوے کا یہ تربیتی پروگرام پاکستان کے تکنیکی تعلیمی نظام میں مثبت تبدیلیاں متعارف کروانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس کے نتیجے میں نوجوانوں کی ترقی اور ملک کی معیشت کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئی ایم ایف وفدکی وزارت خزانہ آمد،محمداورنگزیب سےملاقات
نومبر 12, 2024 -
لاہورسمیت پنجاب کے4اضلاع میں سموگ پابندیوں میں مزیدنرمی
نومبر 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔