ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا طالبات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

0
54

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ میں ایک ارب 14 کروڑ روپے مالیت کا بجٹ منظور، ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا طالبات کی فیسوں میں بڑی کمی کرنے کی منظوری دے دی گئی , انٹرمیڈیٹ کی فیسوں میں 31 فیصد تک کمی، ایم فل کی فیسوں میں 38 فیصد تک کمی کر دی گئی۔

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا ٹرانسپورٹ اور ہاسٹل کی فیسوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ، سنڈیکیٹ میں فنانشل ایڈ اور سکالر شپ ریگولیشن، ہاسٹل رولز، ایگزامینیشن ریگولرائزیشن کی منظوری۔

ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں زکوۃ فنڈز اور پنشن فنڈز کے لیے رقم مختص کرنے کی منظوری دی گئی، ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

سنڈیکیٹ نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں نئے ریسرچ جرنلز، سکیم آف اسٹڈیز کی منظوری دے دی گئی ، ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے اینڈومنٹ فنڈ کے لیے 315 ملین روپے مختص کر دیے، بجٹ میں ریسرچ کے لیے 40 لاکھ روپے مختص کر دیے گئے۔

سنڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید کی شرکت، سنڈیکیٹ میں ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، شاہد محمود، محمد انور رشید، ڈاکٹر عنبرین جاوید کی شرکت۔

Leave a reply