ہیٹ ویو کا خدشہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے الرٹ

0
164

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اہم اجلاس،شجنوبی پنجاب میں ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور, بہاولنگر رحیم یار خان کے ڈی سیز کی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت،ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی،ریسکیو،میونسپل ،محکمہ صحت ،سول ڈیفینس اور محکمہ تعلیم کے افسران کی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت۔

انتظامی افسران کی ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے اقدامات بارے بریفنگ، تھل و چولستان کے اضلاع میں واٹر باؤزرز مہیا کر رہے ہیں۔ ڈی سیز موجودہ صورتحال میں الرٹ رہیں کوتاہی کی گنجائش نہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کی جائے ۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا، تھل و چولستان کیلئے 4/4 کے واٹر ٹینکرز فراہم کر دئیے گئے ہیں ۔ ایک ٹینکر میں تقریباً 12 ہزار لٹر تک پانی کی استطاعت ہے۔27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم کی ہسپتالوں میں ہیٹ ویو کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت، ہیٹ ویو سے بچاؤ بارے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تمام محکمے باہمی تعاون سے ہیٹ ویو کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔

عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122 پر کال کریں ۔

Leave a reply