ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ پی ڈی ایم اے نے بتا دیا

0
15

پنجاب میں ہیٹ ویو کب تک برقرار رہے گی؟ پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید موسمی صورتحال 13 جون تک جاری رہ سکتی ہے۔
پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے آئندہ کئی دنوں تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نےعوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خاص خیال رکھیں اورغیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں ، نیز کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر فوری رابطہ کریں۔

Leave a reply