یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے

0
16

یااللہ خیر!اسلام آبادسمیت ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلےکےشدیدجھٹکےمحسوس کئےگئے۔شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
خیبرپختونخواکےمختلف اضلاع میں زلزلےکےشدیدجھٹکےمحسوس کئےگئے،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیالوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتےہوئےعمارتوں سےباہرنکل آئے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں میں بھی زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئے ۔ پشاور، ابیٹ آباد،شانگلہ،مالاکنڈاوربونیرمیں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیے گئے، اٹک، مہمند ا ورشبقدرمیں بھی زلزلےسےعمارتیں لرزاُٹھیں۔
زلزلہ پیمامرکزکےمطابق ریکٹرسکیل پرزلزلےکی شدت5.3ریکارڈکی گئی، زلزلےکامرکزہندوکش ریجن افغانستان تھا،زلزلےکی گہرائی220 کلو میٹرزیرزمین ریکارڈکی گئی۔

Leave a reply