یااللہ خیر!ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

یااللہ خیر!بلوچستان کےشہرژوب اورگردونواح میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیے گئے،عوام میں خواف وہراس پھیل گیا۔
ژوب اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئےگئےجس کےباعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاشہری کلمہ طیبہ کاوردکرتےہوئے گھروں اوردفاترسے باہرنکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 150 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 60 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔
ابتدائی طور پر زلزلے سےکسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔