یورپی خطہ جو وہاں رہائش اختیار کرنیوالوں کو کروڑوں روپے دے گا

0
21

یورپ جانیوالے سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری،سیاحت اورمعیشت کو فروغ دینے کیلئے یورپی ملک کا اہم اقدام،وہ کون سا یورپی ملک ہے، جو وہاں رہائش اختیار کرنیوالوں کو کروڑوں روپے ادا کرے گا؟
اٹلی کے متعدد علاقوں میں چند سو یا چندہزار روپے میں گھروں کو فروخت کیا جارہا ہے،مگر اٹلی کا ایک خوبصورت خطہ ایسا بھی ہے، جو وہاں منتقل ہونیوالوں کوکروڑوں روپے دینے کیلئے تیار ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اٹلی کے ایک خوبصورت خطے ترینتینو میں منتقل ہونیوالے افراد کو ایک لاکھ یورو ، کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ رقم دی جائے گی۔اس منصوبے میں شامل خطے کے 33 قصبوں کو اس کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے اور وہاں منتقل ہونے کے خواہشمند افراد کو کم از کم 10 سال تک وہاں مقیم رہنا ہوگا، بصورتِ دیگر انہیں رقم واپس کرنا ہوگی۔
اٹلی کے خطے ترینتینو کی مقامی انتظامیہ نے آئندہ دو سال کیلئے اس منصوبے کیلئے ایک کروڑ یورو مختص کیےہیں اور انتظامیہ کا خیال ہے ایسا کرنے سے خطے کی سپلائی چین کو فائدہ ہوگا اور معیشت مضبوط ہوگی۔اس منصوبے کے تحت خوبصورت سیاحتی خطے ترینتینو میں منتقل ہونیوالوں کو 80 ہزار یورو معاوضہ اور 20 ہزار یورو گھروں کی تزئین ِنو کیلئے فراہم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ وہاں رہنے والا ہر فرد 3 جائیدادیں خرید سکے گا اور اس سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی۔45 سال سے کم عمر افراد جو اس خطے میں پہلے سے مقیم ہوں گے، انہیں اس پروگرام میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave a reply