یورپ کےبیشترحصوں میں شدید گرمی اورہیٹ ویوسے8افرادہلاک

0
2

یورپ کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے 8 افراد ہلاک ہوگئے، صحت کے ہنگامی انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق سوئس پاورپلانٹ میں ایک جوہری ری ایکٹربندکردیاگیا،اسپین میں ہیٹ ویوسے 2،فرانس میں2اٹلی میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق یورپ کے بیشتر حصوں میں موسم گرما کی شدید گرمی کی لہر نے تباہی مچا رکھی ہے،جس کی وجہ اٹلی نے اپنے 18 شہروں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، جبکہ جرمنی کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
موسمیاتی پیش گوئی کرنے والی کمپنی میٹیو فرانس نے بتایا کہ وسطی فرانس کے کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ برقرار ہے، فرانس کی وزیر صحت و خاندانی امور، کیتھرین وٹرین نے خبردار کیا کہ آبادی کے کمزور طبقے کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں اور حکام کو چوکس رہنا چاہیے۔

Leave a reply