یومِ آزادی کی ریہرسل :اسلام آبادایئرپورٹ آج سےمختلف اوقات میں بند

0
2

یومِ آزادی کی ریہرسل کےسلسلےمیں اسلام آبادایئرپورٹ کو آج سےمختلف اوقات میں بندکردیاگیا۔
یومِ آزادی کی ریہرسل کے سلسلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت آج اور 11 سے 14 اگست تک بعض اوقات کے دوران معطل رہے گی۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ NOTAM کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک بند رہے گا اور اس دوران فضائی آپریشن معطل ہو گا۔
نوٹم کے مطابق یہ پابندی 6 تا 9 اگست اور 11 تا 14 اگست کے دوران یومِ آزادی کی فل ڈریس ریہرسل کے لیے عائد کی گئی ہے۔
ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ اوقات میں اپنی پروازیں شیڈول نہ کریں تاکہ ریہرسل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

Leave a reply