یوم تکبیر:پنجاب بھرمیں 28مئی کوسکول کھلےرکھنےکافیصلہ

0
14

پنجاب حکومت نےیوم تکبیر28مئی کوصوبےبھرمیں سکول کھلنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 28مئی یوم تکبیرپرپنجاب بھرکےتمام سرکاری ونجی سکول کھلےرہیں گے،سکولوں میں مارننگ اسمبلی میں سپیشل پروگرامز، ملی نغمے اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔
یوم تکبیر کی اہمیت پرتقریری مقابلے، آرٹس اورملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق تمام مقابلے تمام سرکاری سکول میں ضلعی سطح پر ہوں گے، ضلعی سطح پر مقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائے گا، یوم تکبیر کے پروگرامز کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ اس سےقبل وزیرتعلیم پنجاب راناسکندارحیات نےپنجاب کےتعلیمی اداروں میں 28مئی 2025بروزبدھ سےموسم گرماکی چھٹیوں کااعلان کیاتھا۔جو 9 اگست 2025 ہفتہ تک جاری رہنی تھی ۔

Leave a reply