یوم پاکستان پر ملکہ ٔ کوہسار مری میں صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی

0
3

یوم پاکستان پرملکہ ٔ کوہسارجانیوالے سیاحوں کیلئے اہم خبر، مری میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ، صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی۔
مری میں یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر عوامی نظم و ضبط قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے 12، 13 اور 14 اگست 2025 کو مال روڈ اور جی پی او چوک پر صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ 30 جولائی کو منعقدہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا، جس میں یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران ممکنہ ہجوم اور بد نظمی کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق اس دوران دفعہ 144 نافذ العمل ہو گی اور خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
حکم نامے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی اس دوران کی گئی خلاف ورزیوں پر عدالتی کارروائی جاری رہے گی۔
ذہن نشین رہے کہ انتظامیہ نے 14 اگست بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے، یوم آزادی کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا، مال روڈ پر سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا ہے۔

Leave a reply