یوم پاکستان 23مارچ :ملک بھرمیں ملی جوش وجذبےسےمنایاگیا

0
34

یومِ پاکستان23 مارچ ،وطن عزیزکی تاریخ کا سنہرا اور تجدید عہد کا دن ملک بھرمیں بھرپور ملی جوش وجذبےکےساتھ منایاگیا۔
رمضان المبارک کی وجہ سے ایوان ِ صدر اسلام آباد میں ہونیوالی تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ان کے چاق و چوبند دستوں نے شرکت کی ۔یوم پاکستان کی تقریب میں پاکستان میں موجود مختلف ممالک کے سفیروں اور دوست ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سمیت تمام صوبوں کے گورنرز،وزرائے اعلیٰ ، وفاقی کابینہ کے ارکان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے اہم افراد نے شرکت کی۔
یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب بھی منعقد ہوئی۔
یوم پاکستان کے موقع پر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی ہے۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں مسلح افواج کے دستوں نے مہمانان ِ اعزازکو سلامی دی ،جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضا میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمانوں کو سلامی پیش کی ۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے شیر دل سکواڈ اور لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
آرمی، نیوی اور فضائیہ کے دستوں کا مارچ پاسٹ ، جدید ترین جے ٹین سی کی فارمیشن نے لینیئرز بوم برسٹ ز کا مظاہرہ کیا، جے ایف سیونٹین تھنڈر، ایف سولہ اور میراج طیاروں نے بھی فلائی پاسٹ کیا۔
پاک فضائیہ کی شیردل فارمیشن نے فضا میں قومی پرچم کے رنگ بکھیرے ، آرمی سکول آف میوزک کے پائپ اینڈ پرکشن بینڈ نے فضا میں زبردست دھنیں بکھیریں۔
صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع، مسلح افواج کے سربراہان سمیت تقریب میں شریک مہمانِ خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

Leave a reply