یونان میں طلوعِ چاند کا دلکش نظارہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

0
48

یونان کی ساحلی پٹی پرچاند کے خوبصورت اور دلکش نظارے نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔  سٹرابیری مون کے نظارے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے ساحلی مقام پر واقع قدیم ٹیمپل کا رخ کیا اور فل مون کے دل کش نظارے کو فلم بند کیا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق زمین سے فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے عام دن کے مقابلے میں چاند زیادہ بڑا، روشن اور چمک دار دکھائی دیتا ہے، جس کی وجہ سے اس کو سٹرابیری مون کہا جاتا ہے۔ جب بیریوں کی فصل کٹائی کیلئے بالکل تیار ہوتی ہے، جبکہ یونان کا یہ قدیم ٹیمپل 5 ویں صدی قبل مسیح میں بنایا گیا تھا۔

یہ سیاحوں اورسٹرابری مون دیکھنے والوں کیلئے ایک مقبول سیاحتی مقام کیپ ساؤنین میں ایک چٹان پر واقع ہے، جہاں سے سمندر کاخوبصورت نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

Leave a reply