یوٹیوب میں ایک دلچسپ اورنیا فیچر متعارف

0
51

پاکستان ٹوڈے: یوٹیوب کے صارفین کیلئے خوشخبری, معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ نے دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیا فیچر اسے کافی مختلف بنا دے گا۔ یوٹیوب نے موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے پلے ایبل گیمز پروگرام متعارف کرادیا ۔ ان گیمز کو کھیلنے کیلئے یوٹیوب ویب سائٹ، اینڈرائیڈ یا آئی او ایس ایپ اوپن کرکے سائیڈ بار میں پلے ایبلز کے آپشن پر کلک کرنا ہو گا۔ اس پروگرام کے تحت صارفین 75 سے زائد گیمز کھیل سکیں گے۔

شطرنج اور کراس ورڈ گیمز کے ساتھ مقبول موبائل گیمز جیسے اینگری برڈ شو ڈاؤن بھی صارفین کو دستیاب ہوں گی۔ یوٹیوب کی جانب سے گیمنگ کے شعبے میں کچھ ماہ قبل قدم رکھا گیا ہے،مگر ابتدا میں چند گیمز کو متعارف کرایا گیا ، جن تک رسائی صرف یوٹیوب پریمیئم کے صارفین کو حاصل تھی۔

پلے ایبلز نامی یہ فیچر سب سے پہلے ستمبر 2023 میں محدود افراد کیلئے متعارف کرایا گیا تھا۔بعد میں مارچ 2024 میں اسے تمام پریمئم صارفین کیلئے متعارف کرا دیا گیا۔اب یوٹیوب کے تمام صارفین اس پلیٹ فارم پر گیمز کھیل سکیں گے، مگر یہ فیچر بتدریج متعارف کرایا جائے گا۔

Leave a reply