یوٹیوب میں دلچسپ فیچرسلیپ ٹائمر متعارف

0
32

یوٹیوب نے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا ۔

جو اس سے قبل ویڈیو شیئرنگ ایپ میں موجود نہیں تھا۔ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب میں سلیپ ٹائمر نامی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

اس طرح کا فیچر اکثر مقبول میوزک اور پوڈ کاسٹ ایپس میں موجود ہوتا ہے، تاکہ انہیں استعمال کرتے ہوئے اگر صارفین میٹھی نیند سو جائیں تو سروس خودکار طور پر ایک مخصوص وقت پر بند ہو جائے۔

ابھی یہ فیچر یوٹیوب کی اینڈرائیڈ ایپ میں نظر آیا ہے۔ سلیپ ٹائمر جیسا فیچر یوٹیوب میوزک ایپ میں پہلے سے موجود ہے، مگر اب اسے ویڈیو سروس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک مخصوص دورانیے کو سیٹ کر سکیں گے اور ویڈیوز اس وقت پر خودکار طور پر رک جائیں گی۔سلیپ ٹائمر پورا ہونے پر ایک نوٹیفکیشن بھی نظر آئے گا۔

اگر اس وقت صارف ویڈیو کو روکنے کی بجائے دیکھنا چاہے گا تو اسے ٹائمر کو ری سیٹ کرنا ہوگا یا پلے بیک سیٹنگز تبدیل کرنا ہوں گی۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے سلیپ ٹائمر میں اینڈ آف ویڈیو کا آپشن بھی دیا جا رہا ہے۔اس طرح ویڈیو اسی وقت رکے گی، جب اس کا اختتام ہوگا۔

Leave a reply