
یوٹیوب کے صارفین کیلئے اہم خبر،معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ میں رواں سال کی بڑی تبدیلی متعارف کروانے کی تیاری، نئی تبدیلی کا اطلاق 31 مارچ سے ہوگا۔
یوٹیوب میں ایک بہت بڑی تبدیلی کی جا رہی ہے، جو بیشتر صارفین کو پسند آئے گی، خصوصاً ان افراد کو جو مختصر ویڈیوز پوسٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوب شارٹس کے ویوز کاؤنٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے، تاکہ صارفین زیادہ بہتر طریقے سے سمجھ سکیں کہ ان کی مختصر ویڈیوز کس حد تک بہتر کام کر رہی ہیں۔اب یوٹیوب شارٹس میں کسی مختصر ویڈیو کو پلے یا ری پلے کرنے کے نمبر نظر آئیں گے۔اس سے قبل شارٹس میں ویوز نمبروں کی بجائے یہ دکھایا جاتا تھا کہ کسی شارٹ ویڈیو کو کتنے وقت کیلئے دیکھا گیا۔
کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کی وجہ صارفین کا مطالبہ تھا جن کا کہنا تھا کہ وہ یہ سمجھنا چاہتے ہیں کہ شارٹس ویڈیوز کو حقیقت میں کتنی بار دیکھا جاتا ہے۔کمپنی کے مطابق اس تبدیلی سے صارفین کو بہتر اندازہ ہوسکے گا کہ ان کی ویڈیوز کی رسائی کتنی ہے اور اس کے مطابق وہ مواد تیار کرکے پوسٹ کرسکیں گے اور انہیں برانڈز کے ساتھ شراکت داری کرنے کا موقع بھی ملے گا۔
اس اپ ڈیٹ کے بعد یوٹیوب شارٹس میں ویڈیوز ویوز کا سسٹم ٹک ٹاک اور انسٹا گرام ریلز جیسا ہو جائے گا، جن میں ویڈیو کو دیکھے جانے یا ری پلے کے نمبروں کو دکھایا جاتا ہے۔صارفین اب بھی شارٹس ویڈیوز دیکھے جانے کے دورانیے کو ایڈوانسڈ موڈ میں جا کر دیکھ سکیں گے اور اسے انگیجڈ ویوز کا نام دیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس تبدیلی سے صارفین کی وہ آمدنی متاثر نہیں ہوگی ،جو ویڈیوز دیکھے جانے پر انہیں ملتی ہے یا یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کی اہلیت پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔
میٹا کا فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان
مارچ 29, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ریلویزکومسابقتی طورپرمسافروں کوراغب کرنےکی ضرورت ہے،وزیراعظم
جنوری 27, 2025 -
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان
اپریل 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔