یوٹیوب کے صارفین کیلئے خوشخبری،یوٹیوب نے ’’پلے سم تھنگ‘‘ فیچر کی آزمائش شروع کر دی۔ جس کا مقصد صارفین کے لیے ویڈیو مواد کی تلاش کو آسان اور زیادہ ذاتی بنانا ہے۔
یہ فیچر فی الحال یوٹیوب کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دستیاب ہے اور صارفین کو ایک فلوٹنگ بٹن کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ اس بٹن پر کلک کرنے پر یوٹیوب خودکار طور پر صارف کی ماضی کی ترجیحات اور ویو ہسٹری کی بنیاد پر ویڈیو کا انتخاب کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ بٹن اس وقت ظاہر ہوگا جب یوٹیوب ایپ میں کوئی ویڈیو minimize کی جائے گی۔ منتخب کردہ ویڈیو پورٹریٹ موڈ میں پلے ہوگی، جیسا کہ یوٹیوب شارٹس لیکن اس میں روایتی یوٹیوب ویڈیوز بھی شامل کی جائیں گی۔ویڈیو دیکھتے ہوئے صارفین کو معمول کے کنٹرولز جیسے لائیک، ڈس لائیک، کمنٹس اور شیئر کا اختیار دائیں جانب دیا جائے گا۔
یوٹیوب کو توقع ہے کہ یہ فیچر یوزر انگیجمنٹ میں نمایاں اضافہ کرے گا کیونکہ صارفین کو مواد تلاش کرنے کے لیے طویل اسکرولنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ماہرین کے مطابق یہ فیچر ان صارفین کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، جو نیا مواد دیکھنا پسند کرتے ہیں،تاہم یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔